QR CodeQR Code

سانحہ ماڈل ٹاؤن کا فیصلہ شہباز شریف کی سیاست ختم کر دے گا، صاحبزادہ حامد رضا

18 Jun 2018 19:10

چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز انتخابی فائدہ اٹھانے کیلئے کلثوم نواز کارڈ کھیل رہے ہیں، نواز شریف کیس کسی تاخیر کا شکار نہیں ہو گا، نواز شریف سزا سے بچنے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں، شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جلد نااہل ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور نظام مصطفے متحدہ محاذ کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا خون شریف خاندان کا تعاقب کرتا رہے گا، کلثوم نواز وینٹی لیٹر پر اور مریم نواز ٹویٹر پر موجود ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کا فیصلہ شہباز شریف کی سیاست ختم کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ گوشہ درود پر ریاستی دہشتگردی کرنیوالوں کا انجام عبرتناک ہوگا، شہباز شریف اور راناثناء اللہ نے نواز شریف کے پلان کو عملی جامہ پہنایا، نواز شریف بتائیں کہ پچھلے 5 سالوں کی عیدیں مشرف کے کہنے پر باہر منائیں، زور اور زر کا نظام نہیں چلے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 110 کے ووٹرز اور سپورٹرز سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز انتخابی فائدہ اٹھانے کیلئے کلثوم نواز کارڈ کھیل رہے ہیں، نواز شریف کیس کسی تاخیر کا شکار نہیں ہو گا، نواز شریف سزا سے بچنے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جلد نااہل ہوں گے، سیاست پر سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کا قبضہ ختم کئے بغیر غریب عوام کا کوئی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا، حرام کی لمبی کمائی والوں نے سیاست کو پیسے کا کھیل بنا دیا ہے، شہباز شریف مسلسل دس سال وزیراعلی رہنے کے باوجود پنجاب کے سکول اور ہسپتال ٹھیک نہیں کر سکا، عاشقان رسول ختم نبوت حلف نامہ تبدیل کرنیوالوں کو ووٹ نہیں دیں گے، ن لیگ کی حکومت نے مساجد سے سپیکر اتارے اور درود و سلام پڑھنے پر پابندی لگائی، پنجاب میں روڈز کے علاوہ کچھ نہیں بن سکا۔


خبر کا کوڈ: 732129

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732129/سانحہ-ماڈل-ٹاؤن-کا-فیصلہ-شہباز-شریف-کی-سیاست-ختم-کر-دے-گا-صاحبزادہ-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org