1
Monday 18 Jun 2018 19:16

قاری عمر رحمن المعروف استاد فاتح تحریک طالبان پاکستان کے نئے امیر منتخب

قاری عمر رحمن المعروف استاد فاتح تحریک طالبان پاکستان کے نئے امیر منتخب
اسلام ٹائمز۔ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اپنے نئے امیر کے نام کا اعلان کرتے ہوئے قاری عمر رحمن المعروف استاد فاتح کو ٹی ٹی پی کا نیا امیر مقرر کر دیا ہے۔ نئے امیر کے انتخاب کا اعلان ٹی ٹی پی کی مرکزی شوریٰ نے کنڑ افغانستان کے علاقے مراورہ میں قاری فضل الرحمن کے گھر میں ہونے والے اجلاس کے دوران کیا۔ واضح رہے کچھ دن قبل کنڑ میں امریکی ڈرون حملے میں ٹی ٹی پی کے امیر مولوی فضل اللہ اپنے ساتھیوں سمیت مارا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق قاری عمر رحمن کا تعلق بھی خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقہ کوز شور مٹہ سے ہے جبکہ ان کا چچا بہادر خان بھی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ قاری عمر رحمن سال 2004ء میں اس وقت کے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف پر حملے میں بھی ملوث تھا، سال 2007ء میں افغانستان سے واپسی پر ضلع سوات میں عسکریت پسندوں کے ساتھ مل کر متعدد تخریب کاری کی کارروائیوں میں حصہ لیا، تاہم بعد ازاں سال 2009ء کے دوران دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران قاری عمر رحمن اپنے دیگر ساتھیوں سمیت افغانستان فرار ہوگیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ قاری عمر کُنڑ میں دہشت گردوں کو ٹریننگ دیتا تھا اور افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اہداف کی نشاندہی اور ان کی سرپرستی کرتا رہتا رہا اس کے علاوہ یکم دسمبر 2017ء کو پشاور کے زرعی ڈارئیکٹوریٹ پر حملے کی منصوبہ بندی بھی قاری عمر نے ہی کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 732131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش