QR CodeQR Code

حال ہی میں گرفتار ہونے والا

سابقہ وفاقی وزیر گونن سیگو ایرانی جاسوس ہے، آئی ایس اے

18 Jun 2018 21:20

دنیا میں پروفیشنل ہونے کی دعویدار انٹیلیجنس ایجنسی نے اسرائیل کی سابقہ مرکزی حکومت میں اہم وزیر کو ایران کیلئے جاسوسی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ صیہونی میڈیا میں فاش ہونے والی خبر میں اعتراف کیا گیا ہے کہ سابقہ وزیر کئی مرتبہ ایران بھی سفر کر چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صیہونی انٹرنل انٹیلیجنس ایجنسی نے گونن سیگو نامی سابقہ وزیر کو گرفتار کر لیا ہے۔ گونن سیگو 96-1995ء میں اسرائیلی مرکزی حکومت میں وزیر رہا ہے۔ اسرائیل کے سابقہ وفاقی وزیر کو ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ آئی ایس اے کے اطلاعیہ کے مطابق سابقہ وفاقی وزیر کو 2018ء کے مئی کے مہینے میں ایران کے ساتھ رابطے اور جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اسرائیل سیکورٹی ایجنسی شاباک کا کہنا ہے گونن سیگو پر بغاوت کا الزام ہے اور وہ دشمن ملک کے ساتھ رابطے میں تھا۔


 
صیہونی اخبار جیروزلم (اورشیلم) پوسٹ کے مطابق سگو 2012ء میں نائجیریا میں رہتا تھا اور اس دوران ایران کی انٹیلیجنس کے بعض افراد نے اس کے ساتھ رابطہ استوار کیا۔ آئی ایس اے کی رپورٹس کے مطابق سابقہ وفاقی وزیر نے متعدد بار ایرانیوں کے ساتھ رابطہ کیا اور حتی وہ دو بار ایران بھی جا چکا ہے۔ سیگو اس سے پہلے بھی منشیات کی سمگلنگ کے جرم میں گرفتار ہو چکا ہے۔ صیہونی سیکورٹی ایجنسی کا کہنا ہے سابقہ وزیر نے جس ایرانی شخص سے ملاقات کی تھی وہ اس کے بارے میں بخوبی آگاہ تھا۔گونن سیگو انرجی اور انفراسٹرکچر کا وفاقی وزیر رہا ہے۔ یہ اسرائیلی سیاستدان کنیسٹ پارٹی کا سابقہ عہدیدار اور اسرائیل کا شہری ہے۔ وہ پیشہ کے لحاظ سے چائلڈ سپیشلیسٹ ڈاکٹر ہے۔


خبر کا کوڈ: 732146

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732146/سابقہ-وفاقی-وزیر-گونن-سیگو-ایرانی-جاسوس-ہے-آئی-ایس-اے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org