0
Tuesday 19 Jun 2018 09:39

تحریک انصاف کا مخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کرنیکا فیصلہ

تحریک انصاف کا مخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ مخصوص نشستوں سے متعلق تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ، حقداروں کو نظرانداز کرنے کی شکایتیں ملنے پر عمران خان نے پہلی فہرستیں منسوخ کر دیں۔ نئی فہرستیں کپتان خود بنائیں گے جبکہ بابر اعوان قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔ تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کی فہرستیں بدلنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ‏عمران خان نے ریجنل صدور اور امیدوار خواتین کی شکایات پر فہرستوں کا جائزہ لیا اور ‏شکایات درست ثابت ہونے پر کپتان نے پہلی فہرستیں مسترد کر دیں۔ ‏ذرائع کا کہنا ہے کہ اب عمران خان نے نئی فہرستیں بنانے کی ذمہ داری خود لے لی ہے۔ پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کی حتمی فہرستیں 11 جون کو الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تھیں، اب عمران خان نے بابر اعوان کو الیکشن کمیشن قوانین سے متعلق قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع یہ کہتے ہیں کہ فہرستوں میں حقدار خواتین کو نظرانداز اور منظور نظر کو نوازا گیا، مخصوص نشستوں کے لئے ریجنل صدور کی سفارشات کو پس پشت ڈال دیا گیا، پہلی فہرستیں بنانے میں شیری مزاری اور سابق صدر ویمن ونگ منزہ حسن نے اہم کردار ادا کیا۔ شیریں مزاری اور منزہ حسن پر پارٹی کی طرف سے انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔ یہ فہرستیں منزہ حسن نے لاہور الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تھیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ مخصوس نشستوں کی فہرست بنانے میں عجلت بھی ثابت ہوئی ہے۔ منزہ حسن سے عمران خان نے رائے مانگی تھی، جس پر منزہ نے وضاحت کی کہ اس کا فہرستیں بنانے میں کوئی عمل دخل نہیں۔ ذرائع کے مطابق عالیہ حمزہ اور شمسہ علی نے فہرستیں بنائی تھیں اور یہ لسٹیں انہی ناموں میں سے بنائی گئیں، جو ریجنل صدور نے دیں۔ پنجاب اسمبلی میں کل 66 نشستیں ہیں، پی ٹی آئی نے 67 نام دے دیئے۔
خبر کا کوڈ : 732183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش