QR CodeQR Code

سید علی مرتضیٰ کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ لگانے کا فیصلہ

19 Jun 2018 18:40

ذرائع کے مطابق سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن سید علی مرتضی کو اب تبدیل کرکے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم لگائے جانے کا قوی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ کی حتمی منظوری کے بعد جلد سید علی مرتضیٰ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری رضوی نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کیلئے سید علی مرتضیٰ  کا نام  فائنل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن سید علی مرتضی کو اب تبدیل کرکے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم لگائے جانے کا قوی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ کی حتمی منظوری کے بعد  جلد سید علی مرتضیٰ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ اس سے قبل ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اعظم سلمان خان کو تبدیل کرکے چیف سیکرٹری سندھ تعینات کیا جا چکا ہے۔ اعظم سلمان خان کی چیف سیکرٹری سندھ تعیناتی سے یہ سیٹ خالی ہے۔


خبر کا کوڈ: 732198

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732198/سید-علی-مرتضی-کو-ایڈیشنل-چیف-سیکرٹری-داخلہ-لگانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org