QR CodeQR Code

بھارت کیخلاف آواز اٹھانے والوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا جائے، رویندر رینا

19 Jun 2018 11:50

بھارتیہ جنتا پارٹی یونٹ کشمیر کے صدر نے کہا کہ ہم پاکستان، علیحدگی پسندوں اور پتھربازوں کو کسی بے گناہ کا قتل کرنے کی کبھی اجازت نہیں دیں گے جو ملک کیخلاف آواز اٹھائے گا، اسکو موت کے گھاٹ اتار دیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے کہا ہے کہ رمضان کے مہینے میں بھارتی حکومت نے کشمیر میں امن و امان کے لئے ایک قدم اٹھایا تھا لیکن پاکستان کی حمایت یافتہ علیحدگی پسند تنظیموں نے رمضان میں بھی حالات کو خراب کرنے کی کوششیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر بھی کوشش کی گئی کہ کشمیر میں خون خرابہ ہو، بے گناہوں کا قتل ہو اس لئے بھارتی حکومت نے رمضان سیز فائر کو منسوخ کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے اب ہم چن چن کر جنگجوؤں کو ٹھکانے لگائیں گے۔ ہم پاکستان، علیحدگی پسندوں اور پتھربازوں کو کسی بے گناہ کا قتل کرنے کی کبھی اجازت نہیں دیں گے جو ملک کے خلاف آواز اٹھائے گا، اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 732207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732207/بھارت-کیخلاف-ا-واز-اٹھانے-والوں-کو-موت-کے-گھاٹ-ا-تار-دیا-جائے-رویندر-رینا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org