0
Tuesday 19 Jun 2018 10:56

بلوچستان میں امن، ترقی وخوشحالی ہماری سیاست کا محور ہے، جام کمال خان

بلوچستان میں امن، ترقی وخوشحالی ہماری سیاست کا محور ہے، جام کمال خان
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال خان عالیانی نے کہا ہے کہ بی اے پی ایک نظریئے کا نام ہے۔ بلوچستان میں امن، ترقی و خوشحالی ہماری سیاست کا محور ہے۔ ہماری پارٹی میں ٹکٹوں کی تقسیم پر کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ حب میں‌ پارٹی کارکنوں سے خطاب میں جام کمال خان کا کہنا تھا کہ جام بھوتانی اتحاد لسبیلہ کے عوام کی خواہشات اور امنگوں کو مد نظر رکھتے ہوئے وسیع تر عوامی مفاد میں کیا ہے۔ سردار صالح محمد بھوتانی بی اے پی کے نامزد امیدوار ہیں۔ سردار اسلم بھوتانی نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ ہم معاملات کو انشاء اللہ سلجھائیں گے۔ سیاست میں کشتیاں جلائی نہیں جاتی، کشتیاں جوڑی جاتی ہیں۔ جب آپ کشتیاں جلائیں گے تو آپ کہاں جاسکیں گے۔ گذشتہ الیکشن میں ہم نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے 54 ہزار ووٹ لئے اور ہمارے مخالفین اتحاد اور پراپیگنڈوں کے باوجود صرف پینتیس ہزار ووٹ حاصل کر پائے۔ صوبائی سطح پر لسبیلہ کو نظر انداز کئے جانے کی وجہ سے حب بائی پاس سمیت اہم منصوبے ادھورے رہ گئے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے لسبیلہ پر توجہ نہیں دی۔ جو وزرائے اعلٰی رہے، انہوں نے ترقیاتی فنڈز صرف اپنے حلقوں پر خرچ کئے اور ملازمتوں کے حق سے بھی لسبیلہ کو محروم رکھا گیا۔

 
خبر کا کوڈ : 732222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش