QR CodeQR Code

ڈیرہ بگٹی میں دھاندلی کی کوشش کی جا رہی ہے، گہرام بگٹی

19 Jun 2018 11:09

ڈیرہ بگٹی میں اپنے ورکروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ پی بی 10 کے امیدوار کا کہنا تھا کہ آر او آفیسر کی ڈیرہ بگٹی میں قانون پر عملداری ملک دشمن اور کرپٹ لوگوں کو راس نہ آئی اور راتوں رات آر او کا تبادلہ کروایا گیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان صاف وشفاف الیکشن ڈیرہ بگٹی میں منعقد کروائے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 10 کے امیدوار گہرام بگٹی نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اور انکے بھائی جان محمد بگٹی نے ایک بار پھر ڈیرہ بگٹی میں دھاندلی کے ذریعے قوم پر مسلط ہونے کی بھرپور کوشش کی ہے، لیکن ان کے کاغذات نامزدگی کو تفتیش اور جانچ پڑتال کے دوران فرض شناس ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کرتے ہوئے انصاف پر مبنی فیصلہ دیا۔ جس نے ڈیرہ بگٹی کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ ڈیرہ بگٹی میں اپنے ورکروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گہرام بگٹی کا کہنا تھا کہ سرفراز بگٹی نے اپنے ایک کمپنی کو نامزدگی فارم میں چھپایا۔ اس لئے وہ اب صادق وامین نہیں رہے۔ ان کو تاحیات نااہل کیا جائے۔ جبکہ ان کے بھائی جان محمد بگٹی نے اپنے نامزدگی فارم میں پیج نمبر دس کی دو کاپیاں لگاکر اپنے کاغذات کو زور وزبردستی اور جعل سازی سے منظور کروانے کی ناکام کوشش کی ہے، وہ ایک مقدمہ میں نامزد بھی ہے۔ اس لئے ان کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال کر قانونی تقاضے کو پورے کئے جائے۔ آر او ڈیرہ بگٹی کی قانون پر عملداری ملک دشمن اور کرپٹ لوگوں کو راس نہ آئی اور راتوں رات آر او کا تبادلہ کروایا گیا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں اور صاف وشفاف الیکشن ڈیرہ بگٹی میں منعقد کروائے۔


خبر کا کوڈ: 732228

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732228/ڈیرہ-بگٹی-میں-دھاندلی-کی-کوشش-جا-رہی-ہے-گہرام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org