0
Tuesday 19 Jun 2018 11:16

بلوچستان وخیبر پختونخوا میں دینی جماعتیں حکومت بنائینگی، ہدایت الرحمان بلوچ

بلوچستان وخیبر پختونخوا میں دینی جماعتیں حکومت بنائینگی، ہدایت الرحمان بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان وخیبر پختونخواء میں دینی جماعتیں حکومت بنائے گی۔ عوام دینی جماعتوں پر اعتماد کرکے مسائل کو حل کرے گی۔ اسلام سے محبت کرنے والوں کو متحد ہونا ہوگا۔ دینی ووٹر یکجاء ہوگے تو سیکولر قوتوں کا راستہ روکا جاسکتا ہے۔ دینی جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم سے انتخابات لڑنا بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ قوم ان سیکولر اور لادین افراد کو مسترد کر دیں، جنہوں نے ستر برسوں سے ملک وقوم کو لوٹا۔ اس ملک میں اسلام کے سواء سب کچھ چل رہا ہے۔ اسلام کو بطور نظام ایک دن کیلئے بھی نافذ نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے۔ منتخب نمائندے صرف کرپشن کرنا جانتے ہیں۔ سیکولر طبقات نے پاکستان واسلام کے درمیان فاصلے پیدا کئے اور یہی ہمارے دشمن چاہتے ہیں۔ ساری دنیا کی طاغوتی قوتیں مسلمانوں کی وحدت اور قوت سے نالاں ہیں۔ وہ مسلمانوں کیخلاف سازشیں کر رہی ہیں۔ انشاء اللہ وہ کبھی اپنے مذموم عزائم اور مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 732234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش