QR CodeQR Code

انتخابات 2018ء، امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا آخری دن

19 Jun 2018 11:31

اسلام آباد کے 3 حلقوں کے 129 امیدواروں کے مستقبل کا فیصلہ آج ہوگا، آر اوز آن لائن اسکروٹنی کے بعد کاغذات نامزدگی پر فیصلہ کریں گے، عمران خان کے این اے 53 سے کاغذات اور اعتراضات پر فیصلہ بھی آج ہو گا۔ دوسری جانب عمران خان کے وکیل بابر اعوان ریٹرننگ آفیسرکے سامنے پیش ہوں گے اور اعتراضات کے خلاف دلائل دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن 2018ء کے لیے امیدواروں کے کاغذات کی پڑتال کا آج آخری روز ہے جب کہ اسلام آباد کے 3 حلقوں کے 129 امیدواروں کے مستقبل کا فیصلہ آج ہو گا۔ انتخابات 2018ء کے لیے امیدواروں کے کاغذات کی پڑتال کا آج آخری روزہے۔ اسلام آباد کے 3 حلقوں کے 129 امیدواروں کے مستقبل کا فیصلہ آج ہوگا، آر اوز آن لائن اسکروٹنی کے بعد کاغذات نامزدگی پر فیصلہ کریں گے، عمران خان کے این اے 53 سے کاغذات اور اعتراضات پر فیصلہ بھی آج ہو گا۔ دوسری جانب عمران خان کے وکیل بابر اعوان ریٹرننگ آفیسرکے سامنے پیش ہوں گے اور اعتراضات کے خلاف دلائل دیں گے جب کہ شاہد خاقان، سردار مہتاب، طارق فضل کے کاغذات کا فیصلہ بھی 53 کا آر او کرے گا۔ طارق فضل، الیاس مہربان، خرم نواز کے این اے 52 پر کاغذات کا بھی فیصلہ ہو گا، این اے 53 سے عائشہ گلالئی کے کاغذات کا فیصلہ اور این اے 54 سے اسد عمر، عمران اشرف، انجم عقیل کا فیصلہ بھی آج ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 732246

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732246/انتخابات-2018ء-امیدواروں-کے-کاغذات-کی-جانچ-پڑتال-کا-ا-خری-دن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org