QR CodeQR Code

جی ڈی اے سے پیپلز پارٹی کو کوئی خطرہ نہیں، عاجز دھامراہ

19 Jun 2018 17:54

شاہ پور چاکر میں عصرانے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان یو ٹرن کے چیمپئن کھلاڑی اور غیر جمہوری رویہ رکھنے والے سیاستدان ہیں، ان سے انتخابی اتحاد کے امکانات بہت کم ہیں، پیپلز پارٹی صاف شفاف الیکشن کے انعقاد کی خواہاں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری سابق سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا ہے کہ جی ڈی اے ناکام سیاستدانوں کا وہ اتحاد ہے جن کو پیپلز پارٹی کے سامنے کھڑا کرنے کے لئے امیدوار ہی نہیں مل رہے، جی ڈی اے سے پیپلز پارٹی کو کوئی خطرہ نہیں، الیکشن میں ماضی کی طرح تاریخی شکست ان کا مقدر بنے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ پور چاکر میں عصرانے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ عاجز دھامراہ نے کہا کہ عمران خان یو ٹرن کے چیمپئن کھلاڑی اور غیر جمہوری رویہ رکھنے والے سیاستدان ہیں، ان سے انتخابی اتحاد کے امکانات بہت کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سطح پر بیورو کریسی کے تبادلوں اور تقرریوں پر پیپلز پارٹی کو کوئی بھی اعتراض یا خطرہ نہیں ہے، پیپلز پارٹی صاف شفاف الیکشن کے انعقاد کی خواہاں ہے کیوں کہ پیپلز پارٹی ایک عوامی طاقت رکھنے والی جماعت ہے۔ عاجز دھامراہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن میں فوج کی تعیناتی مثبت اقدام ہے، پیپلز پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں، کچھ دوست ناراض ضرور ہیں جن کو بہت جلد منالیں گے۔


خبر کا کوڈ: 732329

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732329/جی-ڈی-اے-سے-پیپلز-پارٹی-کو-کوئی-خطرہ-نہیں-عاجز-دھامراہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org