0
Tuesday 19 Jun 2018 18:00

سندھ بھر میں جی ڈی اے کے امیدوار پیپلز پارٹی کے مقابلے میں کمزور ہیں، امام الدین شوقین

سندھ بھر میں جی ڈی اے کے امیدوار پیپلز پارٹی کے مقابلے میں کمزور ہیں، امام الدین شوقین
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر امام الدین شوقین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی کاوشوں کی بدولت سندھ کی بڑی شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرچکی ہیں۔ نیشنل پریس کلب سانگھڑ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ 30 سال سے پنجاب پر حکمرانی کر رہی ہے، پنجاب کے عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں، 25 جولائی 2018ء کے الیکشن کے بعد پیپلز پارٹی پنجاب میں پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ الطاف حسین کی جماعت ہے، انہوں نے 2018ء کے الیکشن کا بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ باقی ایم کیو ایم مختلف گروپوں میں تقسیم ہوچکی ہے، 2018ء کے الیکشن میں کراچی سے جماعت اسلامی، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور اے این پی کو مینڈیٹ ملے گا، کسی بھی پارٹی کو کراچی سے اکثریتی مینڈیٹ نہیں ملے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ بھر میں مضبوط امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں جو الیکشن لڑنا اور جیتنا جانتے ہیں۔ ان کا کہنا مزید کہنا تھا کہ سندھ بھر میں جی ڈی اے کے امیدوار پیپلز پارٹی کے مقابلے میں کمزور ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ارسا سندھ کو 1991ء کے معاہدے کے مطابق پانی نہیں دے رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نظریاتی سیاست کو چھوڑ کر روایتی سیاست اپنالی ہے، وہ تمام سیاسی پارٹیوں کے ناراض اور مسترد افراد کو اپنی پارٹی میں شامل کرکے انہیں ٹکٹ جاری کررہے ہیں جس کی وجہ سے تحریک انصاف کے پرانے کارکن آئے روز بنی گالہ کے باہر احتجاج کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 732331
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش