0
Tuesday 19 Jun 2018 18:09

خیبر پختونخوا کے دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب

خیبر پختونخوا کے دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے 3 مختلف دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دریائے پنجکوڑہ میں دیر، دریائے کابل میں وارسک اور نوشہرہ جبکہ دریائے سوات میں چکدرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 33 ہزار 800 جبکہ اخراج 1 لاکھ 69 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ کے پی فلڈ سیل محکمہ آبپاشی کے مطابق دریائے پنجکوڑہ میں دیر کے مقام پر پانی کا بہاؤ 12 ہزار 832 کیوسک، دریائے کابل میں وارسک کے مقام پر پانی کا بہاؤ 54 ہزار 638، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 70 ہزار 500 کیوسک، چکدرہ کے مقام پر دریائے سوات میں 28 ہزار 150 کیوسک، جبکہ چارسدہ روڈ دریائے شاہ عالم میں پانی کا بہائو 4 ہزار 539 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ صوبے کے بیشتر دریاؤں میں پانی کی صورت حال معمول کے مطابق ہے۔
خبر کا کوڈ : 732335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش