0
Tuesday 19 Jun 2018 19:09

پاکستان میں تبدیلی عمران نہیں قرآن کے ذریعے آئے گی، شاہ اویس نورانی

پاکستان میں تبدیلی عمران نہیں قرآن کے ذریعے آئے گی، شاہ اویس نورانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تبدیلی عمران نہیں قرآن کے ذریعے آئے گی، اسلام و پاکستان سے محبت کرنیوالے کتاب کو اپنا نشان سمجھیں اور ووٹ کی طاقت سے اسلام و پاکستان کے مخالفین کی سازشیں خاک میں ملا دیں، الیکشن میں اسلام پرستوں کی شاندار کامیابی نوشتہ دیوار ہے، نظام حکومت کو اسلام کے سانچے میں ڈھالنے کے لئے ایم ایم اے کے نمائندوں کا پارلیمنٹ میں پہنچنا ضروری ہے۔ ہم پاکستان میں قرآن کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بیت رضوان میں عید مِلن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ قوم ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر نظریہ کی بنیاد پر ووٹ دینے کی روش اختیار کرے۔ ووٹ کا غلط استعمال گناہ ہے۔ ایم ایم اے کی بڑھتی عوامی مقبولیت سے اسلام مخالف قوتیں خائف ہیں۔ الیکشن میں جھرلو نہیں پھرنے دیں گے۔ ایم ایم اے کے امیدوار تعلیم یافتہ، باصلاحیت اور دیانتدار ہیں۔ ووٹرز نے میرٹ پر ووٹ دیئے تو ایم ایم اے کے امیدوار جیتیں گے۔ کارکنان نظام مصطفے کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لئے دن رات ایک کر دیں۔ ہم دین کی سربلندی، پاکستان کے استحکام اور عوامی مسائل کے حل کے لئے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ہمارا سیاسی ایجنڈا ذاتی نہیں آفاقی ہے۔ ہمارے ہاتھوں میں اسلام کا جھنڈا اور دلوں میں پیغمبر اسلام کی محبت ہے۔ ایمان اور قرآن کی طاقت سے الیکشن جیتیں گے۔ ہمارا بھروسہ خلائی مخلوق پر نہیں اللہ اور اس کے پیارے رسول پر ہے۔
خبر کا کوڈ : 732342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش