0
Tuesday 19 Jun 2018 19:59

چوہدری نثار دوسرے کی طرف انگلی اٹھائیں گے تو چار انگلیوں کا رخ ان کی طرف بھی ہوگا، رانا ثناء اللہ

چوہدری نثار دوسرے کی طرف انگلی اٹھائیں گے تو چار انگلیوں کا رخ ان کی طرف بھی ہوگا، رانا ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار دوسرے کی طرف انگلی اٹھائیں گے، تو چار انگلیوں کا رخ ان کی طرف بھی ہوگا۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثنااللہ نے چوہدری نثار کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کو اس سے پہلے اس طرح سےنہیں دیکھا، ان کے لہجے میں تلخی تھی اور جو گفتگو انہوں نے کی وہ ان کے شایان شان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کا نوازشریف سے پرانا ساتھ رہا، انہیں چاہیےکہ وہ اس ساتھ کے باقی نہ رہنے پر اسے خوبصورت موڑ پر ہی ختم کریں، قرض اتارنے والی بات یا جتانے والی بات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، اگر آپ دوسرے کی طرف انگلی اٹھائیں گے تو چار انگلیوں کا رخ آپ کی طرف ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف ہر قیمت پر وطن واپس آئیں گے اور عام انتخابات پوری قوم کو لیڈ کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 732358
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش