QR CodeQR Code

کرپٹ افسران کو معطل ہی نہیں سزا بھی دوں گا، آئی جی سندھ

19 Jun 2018 20:27

مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو میں امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ امن و امان کو بہتر کرنا پولیس کا کام ہے، اللہ کو گراہ بناکر کہتا ہوں اپنا کام ایمانداری سے کروں گا، پولیس میں اچھی شہرت کے افسران بھی ہیں مگر پولیس میں کالی بھیڑوں کو نہیں چھوڑوں گا۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے کہا ہے کہ اپنا کام ایمانداری سے کروں گا، پولیس میں موجود کرپٹ افسران کو نہیں چھوڑا جائیگا، انہیں صرف معطل ہی نہیں سزا بھی دوں گا۔ آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر سلامی دی اور پھول چڑھائے۔ میڈیا سے گفتگو میں آئی جی سندھ نے کہا کہ امن و امان کو بہتر کرنا پولیس کا کام ہے، اللہ کو گراہ بناکر کہتا ہوں اپنا کام ایمانداری سے کروں گا، پولیس میں اچھی شہرت کے افسران بھی ہیں مگر پولیس میں کالی بھیڑوں کو نہیں چھوڑوں گا، انہیں صرف معطل ہی نہیں سزا بھی دوں گا۔ آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے بھی کام شروع کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 732367

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732367/کرپٹ-افسران-کو-معطل-ہی-نہیں-سزا-بھی-دوں-گا-آئی-جی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org