QR CodeQR Code

نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مظفر ہاشمی انتقال کرگئے

19 Jun 2018 20:29

مرحوم بھارتی ریاست اندور میں 1938ء میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم لکھنو میں واقع علامہ شبلی نعمانی کے ادارے ندو العلما سے حاصل کی۔ مرحوم دو مرتبہ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن کی سرپرست کمیٹی کے رکن، نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اور دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہنے والے مظفر احمد ہاشمی 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، مرحوم کچھ عرصے سے بیمار تھے۔ مظفر احمد ہاشمی عارضہ قلب کے باعث مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ مرحوم بھارتی ریاست اندور میں 1938ء میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم لکھنو میں واقع علامہ شبلی نعمانی کے ادارے ندو العلما سے حاصل کی۔ مرحوم دو مرتبہ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، خدمت انسانیت کو انہوں نے شعار بنایا اور فلاحی سرگرمیوں میں مشغول رہے۔


خبر کا کوڈ: 732369

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732369/نائب-امیر-جماعت-اسلامی-کراچی-مظفر-ہاشمی-انتقال-کرگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org