QR CodeQR Code

صاحبزادہ زبیر سے لیاقت بلوچ کی ملاقات، جے یو پی اور ایم ایم اے کے اتحاد کیلئے پر غور و خوض

19 Jun 2018 20:35

لیاقت بلوچ نے صاحبزادہ زبیر سے انکی رہائشگاہ ہیرآباد حیدرآباد میں ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی، اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی اور طاہر مجید راجپوت بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی)، ملی یکجہتی کونسل اور نظام مصطفےٰ محاذ کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر اور جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کے درمیان ملاقات، مذہبی ووٹ کو تقسیم ہونے سے بچانے، جے یو پی (نورانی) اور ایم ایم اے کے اتحاد کے سلسلے میں غور و خوض کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت بلوچ نے صاحبزادہ زبیر سے انکی رہائشگاہ ہیرآباد حیدرآباد میں ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی، اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی اور طاہر مجید راجپوت بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں مذہبی ووٹ کو تقسیم ہونے سے بچانے، جمعیت علماء پاکستان (نورانی) اور متحدہ مجلس عمل کے اتحاد کے سلسلے میں غور و خوض کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 732372

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732372/صاحبزادہ-زبیر-سے-لیاقت-بلوچ-کی-ملاقات-جے-یو-پی-اور-ایم-اے-کے-اتحاد-کیلئے-پر-غور-خوض

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org