QR CodeQR Code

باجوڑ، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 جاں بحق، 2 زخمی

19 Jun 2018 21:23

حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ کے زخمیوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع باکوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ ضلعی حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گذشتہ شب خار تحصیل کے کوثر نامی علاقے میں پیش آیا ہے جہاں نامعلوم ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور ایک اور شخص زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ کے زخمیوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 732389

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732389/باجوڑ-نامعلوم-ملزمان-کی-فائرنگ-سے-2-جاں-بحق-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org