0
Tuesday 19 Jun 2018 21:26

تحصیل جمرود کے متاثرین کا 25 جون سے واپسی کا اعلان

تحصیل جمرود کے متاثرین کا 25 جون سے واپسی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے متاثرین کی واپسی کا اعلان کر دیا گیا۔ ایف ڈی ایم اے حکام کے مطابق 25 جون سے متاثرین کی واپسی کا آغاز کیا جائے گا اور اس دوران تیراہ اور راجگال کے بیشتر متاثرین کو واپس اپنے اپنے علاقوں میں بھیجا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال میں اکاخیل، ملک دین خیل، قمبر خیل اور کوکی خیل قبائل کے متاثرین کو واپس بھیجا جا رہا ہے جبکہ واپسی کا یہ عمل چار مرحلوں میں پورا کیا جائے گا۔ میڈیا کو دی گئیں تفصیلات کے مطابق متاثرین کو 10 ہزار روپے گاڑی کے کرائے کیلئے جبکہ اس کے علاوہ 25 ہزار نقدی، اشیائے خوردونوش اور پانی بھی دیا جائے گا۔ ایف ڈی ایم اے حکام کے مطابق علاقہ میں امن کی بحالی کے بعد متاثرین کی واپسی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ باڑہ اور تیراہ کے سارے متاثرین واپس بھیج دیئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ سکیورٹی فورسز نے 2009ء میں شدت پسندوں کے خلاف  کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔ ایف ڈی ایم اے حکام کے مطابق اس دوران ان علاقوں سے 78 ہزار خاندانوں نے نقل مکانی کی جو باقاعدہ رجسٹرڈ ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان اور باقی ماندہ علاقوں کے متاثرین کو بھی جلد واپس بھیجا جائے گا جس کیلئے تیاری جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 732390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش