QR CodeQR Code

سوات، بحرین میں سیاحوں کی گاڑی دریا میں جا گری، 4 جاں بحق، 3 زخمی، 3 لاپتہ

19 Jun 2018 21:29

بحرین پولیس کیمطابق یہ حادثہ رامیٹ نامی علاقے میں پیش آیا ہے جہاں بونیر سے آئے سیاحوں کی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریا میں جاگری۔


اسلام ٹائمز۔ سوات کے علاقے بحرین میں سیاحوں کی گاڑی دریا میں جا گری، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 لاپتہ ہوگئے۔ بحرین پولیس  کے مطابق یہ حادثہ رامیٹ نامی علاقے میں پیش آیا ہے جہاں بونیر سے آئے ہوئے سیاحوں کی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریا میں جا گری۔ پولیس کے مطابق واقعہ  میں چار افراد جاں بحق اور تین لاپتہ ہوئے ہیں جبکہ تین افراد کو زخمی حالت مین ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیموں کے علاوہ مقامی لوگ بھی وقع پر پہنچ گئے ہیں جہاں لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے کوششیں جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 732393

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732393/سوات-بحرین-میں-سیاحوں-کی-گاڑی-دریا-جا-گری-4-جاں-بحق-3-زخمی-لاپتہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org