0
Tuesday 19 Jun 2018 23:48

ووٹ قومی امانت ہے، عوام اسکی اہمیت و طاقت کو سمجھیں، ثروت اعجاز قادری

ووٹ قومی امانت ہے، عوام اسکی اہمیت و طاقت کو سمجھیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے مسائل میں اضافہ اور مشکلات پیدا کی ہیں، عوام اب ایسے چہروں اور قوتوں کو پہچان لیں، ووٹ قومی امانت ہے، اس کا استعمال ضمیر کی روح کے مطابق کیا جائے، عوام ووٹ کی اہمیت اور طاقت کو سمجھیں، ملک میں تبدیلی لانے کیلئے ضروری ہے کہ خاموش طبقہ ووٹ کے استعمال کو یقینی بنائے، پاکستان سنی تحریک ٹیبل لیمپ کے نشان کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے آگرہ تاج لیاری میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مولانا غلام دستگیر افغانی، مرکزی رابطہ کمیٹی کے آصف رضا قادری، NA-247 اور PS-111 سے پاکستان سنی تحریک کے نامزد امیدوار علی نواب لودھی بھی موجود تھے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل دعوؤں سے نہیں بلکہ عملی کام اور جدوجہد سے سنوارا جا سکتا ہے، عوام کو دھوکہ دینے والے ایک بار پھر نیا جال بچھا کر بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، مگر حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے اس قلعے کو کمزور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے نفرتوں، تعصب اور جہالت کو ختم کرکے محبت، بھائی چارگی اور ترقی کو فروغ دینا چاہتے ہیں، بلاتفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقرباء پروری اور بدعنوانی کے ناسور نے عوام کے حقوق کا استحصال اور بے روزگاری کو جنم دیا ہے، اقرباء پروری اور بدعنوانی کا خاتمہ اور امیر و غریب کا فرق ختم کرکے یکساں تعلیمی نظام اور انصاف چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 732412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش