QR CodeQR Code

اس بار الیکشن میں کراچی کا مینڈیٹ تقسیم نہیں بلکہ منتقل ہوگا، آفاق احمد

19 Jun 2018 23:57

کراچی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین نے کہا کہ اس بار کراچی بھر سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ مہاجر ووٹروں کو اپنے انتخاب کیلئے دوسروں کی جانب دیکھنے کی ضرورت پیش آئے۔


اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ اس بار عام انتخابات میں کراچی کا مینڈیٹ تقسیم نہیں بلکہ منتقل ہوگا، ہم اس بار حیران کن نتائج دینگے۔ کراچی میں فیڈرل بی ایریا کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ جن لوگوں کو مہاجر قوم نے تیس سال ووٹ دیئے، انہوں نے شہر کا کباڑا کر دیا، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، ابلتے گٹر، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، ٹرانسپورٹ کا بدترین نظام، بجلی اور پانی کا بحران ان لوگوں کی سوغات ہے، جنہیں قوم نے مسیحا سمجھتے ہوئے عزت، دولت اور شہرت سے نوازا اور اسمبلیوں میں بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار کراچی بھر سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ مہاجر ووٹروں کو اپنے انتخاب کیلئے دوسروں کی جانب دیکھنے کی ضرورت پیش آئے۔


خبر کا کوڈ: 732415

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732415/اس-بار-الیکشن-میں-کراچی-کا-مینڈیٹ-تقسیم-نہیں-بلکہ-منتقل-ہوگا-آفاق-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org