0
Wednesday 20 Jun 2018 19:24
حشد الشعبی کے جوابی حملہ کا خوف

عراقی فورسز پر حملہ اسرائیل کا کام تھا، امریکہ کا اعتراف

عراقی فورسز پر حملہ اسرائیل کا کام تھا، امریکہ کا اعتراف

اسلام ٹائمز۔ عراق کی مزاحمتی عوامی مسلح فورس الحشد الشعبی پر ہونے والے ہوائی حملے کے بعد بعض با خبر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عراقی بسیج فورس امریکہ کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی تیاری کر رہی ہے۔ یاد رہے اتوار والے دن ہونے والے نامعلوم جنگی جہازوں کے حملوں میں عراقی اور شامی فورسز کے 52 جوان شہید اور 16 فوجی زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا تھا جب عراق اور شام کی فورسز دونوں ممالک کے سرحدی علاقے میں داعش کی باقیات کے خلاف آپریشن کر رہے تھے۔ عراق کی سیاسی جماعتوں اور حکومت نے اس حملہ کا ذمہ دار امریکہ کو ٹہرایا تھا۔ عراقی عوام اور پارلیمنٹ نے اس حملے کی شدید مذمت کی تھی اور جوابی ردعمل کا مطالبہ کیا تھا۔



 بعض با خبر ذرائع کے مطابق اس بات کا قوی احتمال ہے کہ عراق کی عوامی رضا کار فورس (بسیج) مغربی عراق میں امریکہ کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی تیاری کر رہی ہے۔ اس خبر نے امریکہ کے اوسان خطا کر دیئے ہیں۔ امریکہ نے اسی خوف کی وجہ سے اصل حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ ایک امریکی فوجی ذمہ دار نے سی ان ان سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ہفتہ شام کے صوبہ دیرالزور میں واقع البوکمال شہر کے جنوب میں ہونے والا ہوائی حملہ اسرائیلی جنگی جہاز کی طرف سے کیا گیا تھا۔ یہ امریکہ کی طرف سے نہیں تھا۔ ایک اور امریکی فوجی افسر نے فرانس نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے پاس اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ یہ ہوائی حملہ اسرائیل کا کام تھا۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تیسرے امریکی عہدیدار نے رائیٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج عراق میں حشدالشعبی (عوامی مسلح فورس) کی جانب سے انتقامی کاروائی کے حوالے سے پریشان ہے اور اس بات کا خطرہ موجود ہے کہ عراقی رضاکار فورس امریکی فوجیوں کے خلاف کوئی مسلح کاروائی انجام دے۔ اس عہدیدار کا کہنا تھا کہ پینٹاگون کو اب واضح انداز میں توضیح دینی چاہیئے کہ یہ حملہ امریکہ کا کام نہیں تھا اور اس طرح امریکی فوجیوں کے خلاف الحشد الشعبی کی انتقامی کاروائی سے بچا جا سکتا ہے۔

امریکہ کے تین فوجی عہدیداروں کی عرب اور مغربی میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت وائٹ ہاوس کی حشد الشعبی کی انتقامی کاروائی سے خوف و ہراس کا پتہ دیتی ہے۔ ان تمام اخباری رپورٹس کے باوجود عراقی عوام کی نظر میں اب بھی امریکہ اصلی مجرم ہے چونکہ صیہونی حکومت امریکہ کی اصلی اتحادی ہے اور امریکہ کے گرین سگنل کے بغیر کوئی کاروائی نہیں کرتی۔ اسی بنا پر عراق کی مزاحمتی فورس حزب اللہ عراق نے اعلان کیا ہے کہ داعش سے برسرپیکار فورسز پر چاہے وہ عراق میں ہوں یا شام میں ہر قسم کے ہوائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 732556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش