0
Wednesday 20 Jun 2018 21:28

مردان، 9 ماہ کی بچی کیساتھ زیادتی، ملزم گرفتار

مردان، 9 ماہ کی بچی کیساتھ زیادتی، ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ مردان میں انسانیت منہ چھپائے پھر رہی ہے جہاں ایک درندہ صفت ملزم نے 9 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق واقعہ میر اکبر نامی گاؤں میں پیش آیا، جہاں 29 سالہ ملزم سہیل ہاشم نے 9 ماہ کی زینب کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ماموں کی گود سے بچی کو لے کر ملزم باتوں باتوں میں کھسک گیا۔ بعد ازاں جو کھیتوں میں بچی کے ساتھ زیادتی کرتے دیکھا گیا۔ ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کے بعد مقامی لوگوں نے اسے پولیس کے حوالے کیا۔ بچی کے والد کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایس پی انوسٹی گیشن جانس خان کا کہنا تھا کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دوران تفتیش ملزم اقبال جرم بھی کر چکا ہے۔ جانس خان کے مطابق ملزم کا کہنا تھا کہ چھوٹی بچیوں کو دیکھ کر اس کی رگ شیطانیت پھڑک اٹھتی ہے اور وہ اپنے آپ پر قابو پانے میں ناکام ہو جاتا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال پنجاب کے شہر قصور میں بھی زینب نامی ایک 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل اور کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا گیا تھا۔ بعدازاں پے درپے احتجاجی مظاہروں، میڈیا اور عدالتی دباؤ کے نتیجے میں عمران نامی ایک ملزم گرفتار کیا گیا جبکہ ملک میں اسے سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا جاتا رہا۔ اس واقعہ کے بعد ملک کے طول و عرض سے اس نوعیت کے واقعات رپورٹ ہونے لگے جن میں مردان ہی کے گجر نامی علاقے کی ایک 3 سالہ اسماء کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بھی شامل تھا۔
خبر کا کوڈ : 732579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش