QR CodeQR Code

کشمیر یونیورسٹی میں سہ روزہ بین الاقوامی سیمینار کا افتتاح

22 Jun 2018 11:02

سیمینار میں پروفیسر اندرابی کے علاوہ ہندوستان سمیت کئی ممالک بشمول افغانستان، ایران، تاجکستان، پاکستان اور قذاکستان سے نامور پروفیسر اور سکالروں نے شرکت کی جو تین روز تک چلنے والے سیمینار میں تحقیقی مقالے پیش کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ کشمیر یونیورسٹی میں شعبہ فارسی کی وساطت سے کل ایک بین الاقوامی سہ روزہ سیمینار بعنوان ’’ہند و ایران کے فارسی ادب مین اخلاقی عناصر‘‘ کا افتتاح کشمیر یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر خورشید اقبال اندرابی کی صدارت میں ہوا۔ سیمینار میں پروفیسر اندرابی کے علاوہ ہندوستان سمیت کئی ممالک بشمول افغانستان، ایران، تاجکستان، پاکستان اور قذاکستان سے نامور پروفیسر اور سکالروں نے شرکت کی جو تین روز تک چلنے والے سیمینار میں تحقیقی مقالے پیش کریں گے۔ علاوہ ازین مذکورہ افتتاحی مجلس کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ڈاکٹر شاہنوز نے کیا، وہیں نعت نبی اکرم (ص) پڑھنے کی سعادت معصومہ نامی سکالر نے کی۔

ڈاکٹر جہانگیر اقبال تانترے نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ ڈاکٹر شاداب ارشد اور ڈاکٹر مدثر نظر نے مہمانوں کو گلدستے اور کشمیری شال پیش کئے بعد میں پروفیسر شریف حسین قاسمی نے کلیدی کلمات سے سامعین کو نوازا۔ پروفیسر محمد منور مسعودی، پروفیسر عبدالخالق رشید اور پروفیسر عارف ایوبی نے بھی افتتاحی مجلس میں سیمینار کی مناسبت سے اظہار خیال کیا ہے۔ وہیں پروفیسر خورشید اقبال اندرابی نے اپنی صدارتی خطبے میں اخلاق اور فارسی ادبیات کی مناسبت سے ایک مدلل لیکچر دیا۔ قابل ذکر ہے کہ یہ سیمینار تین روز تک جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 732813

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732813/کشمیر-یونیورسٹی-میں-سہ-روزہ-بین-الاقوامی-سیمینار-کا-افتتاح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org