0
Friday 22 Jun 2018 10:20

پی ڈی پی و بھاجپا دورِ حکومت کشمیر کا سیاہ ترین دور ہے، ڈاکٹر مصطفٰی کمال

پی ڈی پی و بھاجپا دورِ حکومت کشمیر کا سیاہ ترین دور ہے، ڈاکٹر مصطفٰی کمال
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس اور اس کی پُرخلوص قیادت ہمیشہ ریاست میں مکمل امن و امان کی بحالی کی کوششوں میں کلیدی رول ادا کرتی آئی ہے اور موجودہ صورتحال میں اس جماعت کی ترجیح انتخابات یا اقتدار کا حصول نہیں بلکہ یہاں مکمل امان و امن کی بحالی ہے۔ ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیخ مصطفٰی کمال نے پارٹی عہدیداران اور کارکنوں کیساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی اور بھاجپا کی مخلوط حکومت نے کشمیر کو تباہی اور بربادی کے دہانے پر لا کھڑا کیا اور آج یہاں کے بدترین حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔

پی ڈی پی کی دوغلی پالیسی اور لوگوں کے مینڈیٹ کے ساتھ کھلواڑ کو حالات کی خرابی کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر شیخ مصطفٰی کمال نے کہا کہ پی ڈی پی ہر اُس وعدے سے مُکر گئی، جو انہوں نے عوام کے ساتھ کیا تھا اور یہ جماعت عملی طور پر بھاجپا کی لونڈی بن کر رہ گئی۔ حکومت سنبھالتے ہی پی ڈی پی نے بھاجپا کے سامنے اس معاملے میں گھٹنے ٹیک کر کشمیر کے اپنے پرچم کے تقدس کو پامال کیا۔ انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت زمین بوس ہونے تک پی ڈی پی والے بی جے پی کے اشاروں پر ناچتے رہے۔
خبر کا کوڈ : 732814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش