0
Friday 22 Jun 2018 10:03

الیکشن ٹربیونل نے 7 امیدواروں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیدی

الیکشن ٹربیونل نے 7 امیدواروں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیدی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس اعجاز سواتی پر مشتمل اپیلیٹ ٹربیونل نے حکم دیا ہے کہ پی بی 11 نصیر آباد سے امیدوار و رہنما پیپلز پارٹی صادق عمرانی، پی بی 11 نصیر آباد سے بی اے پی امیدوار محمد اسلم، پی بی 41 واشک سے بی این پی مینگل کے امیدوار ظاہر بلوچ، پی بی 11 نصیر آباد ون سے آزاد امیدوار عارف ابڑو، پی بی 11 نصیر آباد 1 سے آزاد امیدوار میر مجتبی مراد ابڑو، اسماعیل گجر، این اے 260 سے آزاد امیدوار نوابزادہ اورنگزیب مگسی، پی بی 11 نصیرآباد ون سے آزاد امیدوار شوکت بنگلزئی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔ اپیلیٹ ٹربیونل میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، اپیلیٹ ٹربیونل نے امیدواروں کو انتخابات کے لئے اہل قرار دے دیا۔ ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے فہرست میں نام شامل کرنے کا حکم دیا۔ پی بی 16 جھل مگسی سے آزاد امیدوار سید اسرار اللہ کی اپیل مسترد کر دی گئی۔ اپیلیٹ ٹربیونل نے اسرار اللہ شاہ کی اپیل عمر پوری نہ ہونے کے باعث مسترد کی۔ پی بی 41 واشک سے بی این پی مینگل کے امیدوار ظاہر بلوچ کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ اپیلیٹ ٹربیونل نے امیدوار ظاہر بلوچ کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دے دیا۔

 
خبر کا کوڈ : 732817
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش