0
Friday 22 Jun 2018 10:13

ہماری حکومت نے سریاب پیکج کا اعلان کیا تھا، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

ہماری حکومت نے سریاب پیکج کا اعلان کیا تھا، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ سریاب قوم پرستی کا گڑھ ہے، ہم نے اقتدار میں رہ کر یہاں کی پسماندگی، ناخواندگی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے خطیر رقم سریاب ترقیاتی پیکج قائم کیا، ہمیں امید ہے کہ سریاب کے غیور عوام نیشنل پارٹی کو عام انتخابات کو بھرپور انداز سے کامیاب کریں گے۔ یہ بات انہوں نے کلی جیو میں قبائلی رہنماء ملک نصر اللہ دہوار کی رہائش گاہ پر کارکنوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ 2013ء میں جب نیشنل پارٹی نے اقتدار سنبھالا تو امن و امان کی مخدوش اور ابتر صورتحال کے باعث بلوچستان کے بڑے بڑے شہر شام کے وقت ویران ہو جاتے تھے۔ ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتی، راہزنی سے کوئی شہر اور قصبہ محفوظ نہیں تھا۔ کوئٹہ کراچی، کوئٹہ جیکب آباد قومی شاہراہوں پر رات کو سفر کرنا ناممکن تھا۔ بلکہ دن دیہاڑے لوگوں کو گاڑیوں سے اتار کر اغواء کرنا معمول بن گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ہڑتالوں کے نام پر بیس بیس دن شہروں کے دکانیں بند ہوا کرتی تھیں۔ ہم نے صورتحال کی بہتری کیلئے پولیس کے محکمے سے سیاسی مداخلت ختم کرکے اسے بااختیار بنایا۔ سیاسی قیادت کے سنجیدہ اقدامات کے باعث امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی۔ جب میں نے اقتدار سنبھالا تو اس سال ٹارگٹ کلنگ اور دیگر واقعات میں 286 افراد قتل ہوئے اور جس سال اقتدار چھوڑا تو اس سال صرف 48 افراد مارے گئے تھے۔ ڈاکٹر بلوچ نے کہا کہ ہم نے ایک غیر فعال حکومت کو فعال بناکر بلوچستان سے خوف و دہشت کا خاتمہ کرکے عوام کو چین و سکون دینے کی بھرپور کوشش کی۔ صوبے میں تین نئے میڈیکل کالج اور 6 نئی یونیورسٹیاں قائم کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 732818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش