QR CodeQR Code

باشعور قومیں اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولتیں، چوہدری یاسین

22 Jun 2018 10:58

کوٹلی میں بینظیر بھٹو کے 65 ویں یوم پیدائش پر منعقدہ تقریب سے خظاب کرتے ہوئے پی پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں پاکستانی عوام ثابت کریں گے کہ پیپلز پارٹی آج بھی پاکستانی عوام کی امیدوں کا مرکز ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چودھری یاسین نے کہا ہے کہ باشعور قومیں اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولتیں، شہید بے نظیر بھٹو تاریخ ساز شخصیت تھیں جنہوں نے پاکستانی عوام کے لیے اپنی جان قربان کر دی، آج بھی پیپلز پارٹی کو دبانے کے لیے ناکام کوششیں ہو رہی ہیں لیکن عام انتخابات میں پاکستانی عوام ثابت کریں گے کہ پیپلز پارٹی آج بھی پاکستانی عوام کی امیدوں کا مرکز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹلی میں بینظیر بھٹو کے 65 ویں یوم پیدائش پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


خبر کا کوڈ: 732821

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732821/باشعور-قومیں-اپنے-محسنوں-کو-کبھی-نہیں-بھولتیں-چوہدری-یاسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org