0
Friday 22 Jun 2018 11:04

جبر سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچلا نہیں جا سکتا، مسعود خان

جبر سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچلا نہیں جا سکتا، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان سے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ دونوں قائدین نے آزادکشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے بالخصوص سڑکوں کی تعمیر اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کی جائے۔ صدر نے حال ہی میں پلوامہ میں ہندوستانی افواج کے آپریشن میں 3 کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ جبر سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچلا نہیں جا سکتا۔ علاوہ ازیں سردار مسعود خان نے وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے مظفرآباد اور نیلم کیمپس کے انفراسڑکچر کی تعمیر کے حوالے سے بات چیت کی۔ نگران وزیر نے صدر کو تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
خبر کا کوڈ : 732822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش