QR CodeQR Code

پشاور، حیات آباد میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ سے کانسٹیبل شہید

22 Jun 2018 11:45

حیات آباد فیز 5 میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی، جاں بحق ہونیوالے سپاہی کی شناخت شاہ فہد کے نام سے ہوئی ہے، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور حیات آباد میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل شہید ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 5 میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیس جیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل شہید ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے سپاہی کی شناخت شاہ فہد کے نام سے ہوئی ہے۔ بعد ازاں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں آئی جی پی محمد طاہر، سی سی پی او قاضی جمیل سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ شہید پولیس اہلکار کے جسد خاکی کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ شہید پولیس اہلکار کا تعلق نوشہرہ سے تھا۔


خبر کا کوڈ: 732825

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732825/پشاور-حیات-ا-باد-میں-پولیس-چیک-پوسٹ-پر-فائرنگ-سے-کانسٹیبل-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org