QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے

22 Jun 2018 11:57

خیبر پختونخوا حکومت کی سفارشات پر الیکشن کمیشن نے صوبے میں 25 جولائی کے عام انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدار بنانے کیلئے صوبے کی سول اور پولیس سروس سے تعلق رکھنے والے انتظامی مشنری میں بڑے پیمانے پر ردبدل کرتے ہوئے گریڈ 17 سے 21 تک کے 167 افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیئے ہین، جبکہ 20 صوبائی سیکرٹریز کو تبدیل کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ عام انتخابات سے قبل بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے جاری ہیں۔ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بھی تبادلوں کی منظوری دے دی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی سفارشات پر الیکشن کمیشن نے صوبے میں 25 جولائی کے عام انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدار بنانے کیلئے صوبے کی سول اور پولیس سروس سے تعلق رکھنے والے انتظامی مشینری میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے گریڈ 17 سے 21 تک کے 167 افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، جبکہ 20 صوبائی سیکرٹریز کو تبدیل کر دیا۔ عام انتخابات کے صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن نے اعلٰی افسران کے تقرر اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بعد خیبر پختونخوا میں بیورو کریسی میں اعلٰی سطح کی تبدیلیاں کر دیں ہیں۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے 20 صوبائی سیکرٹریز اور اداروں کے چیئرمین کے تبادلوں کی منظوری دے دی۔ 38 ڈپٹی کمشنرز، اسٹنٹ کمشنرز اور ڈائریکٹرز کے تبادلوں کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ پولیس کے 29 ایس پیز اور ڈی ایس پیز کے تبادلوں کی بھی منظوری دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 732826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732826/خیبر-پختونخوا-کی-بیوروکریسی-میں-بڑے-پیمانے-پر-تبادلے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org