QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا، 9 ایڈیشنل اور 1 اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل مستعفی

22 Jun 2018 12:06

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے اپنا استعفٰی وفاقی وزیر قانون، جبکہ صوبائی لاء افسروں نے اپنے استعفے صوبائی سیکرٹری قانون کو ارسال کر دیئے ہیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل بہلول خٹک پشاور ہائی کورٹ کے بنوں سرکٹ بنچ میں فرائض انجام دے رہے تھے۔ اسیطرح خیبر پختونخوا کے 9 ایڈیشنل ایڈوکیٹس جنرل نے اپنے عہدوں سے استعفے دے دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل بہلول خٹک اور خیبر پختونخوا حکومت کے 9 ایڈیشنل اور 1 اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے اپنا استعفٰی وفاقی وزیر قانون، جبکہ صوبائی لاء افسروں نے اپنے استعفے صوبائی سیکرٹری قانون کو ارسال کر دیئے ہیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل بہلول خٹک پشاور ہائی کورٹ کے بنوں سرکٹ بنچ میں فرائض انجام دے رہے تھے۔ اسی طرح خیبر پختونخوا کے 9 ایڈیشنل ایڈوکیٹس جنرل نے اپنے عہدوں سے استعفے دے دیا ہے۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل میں قیصر علی شاہ، میاں ارشد جان، جنرل وقار احمد، سکندر حیات شاہ، معین الدین ہمایون، مجاہد علی خان، ریاض احمد خان، رب نواز خان اور ارشد احمد شامل ہیں، جبکہ اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل حاجی سہیل بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 732828

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732828/خیبر-پختونخوا-9-ایڈیشنل-اور-1-اسسٹنٹ-ایڈوکیٹ-جنرل-مستعفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org