0
Friday 22 Jun 2018 13:57

پرویز مشرف اے پی ایم ایل کی سربراہی سے مستعفی ہوگئے

پرویز مشرف اے پی ایم ایل کی سربراہی سے مستعفی ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر پرویز مشرف نے اپنی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پرویز مشرف نے اپنی نااہلی سے متعلق عدالتی فیصلے کے بعد اپنی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پارٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد نے پرویز مشرف کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی عدالت سے نااہلی ختم نہیں ہوئی تھی اور وہ بیرون ملک سے پارٹی کو فعال انداز میں چلا نہیں پا رہے تھے، پرویز مشرف نے مجھے پارٹی چئیرمین نامزد کیا ہے اور پارٹی کے تمام امور کی ذمہ داری میرے سپرد کردی ہے تاہم سابق صدر پارٹی کے بدستور سرپرست اعلیٰ رہیں گے، ان کا بطور چیئرمین آل پاکستان مسلم لیگ استعفیٰ الیکشن کمیشن کو بھی بھجوایا جا چکا ہے۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو وطن واپسی کا حکم دیا تھا۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے پرویز مشرف کو کس بات کا تحفظ چاہیے، اتنا بڑا کمانڈو خوف کیسے کھا گیا، عدالت نے باور کرایا کہ پرویز مشرف واپس نہ آئے تو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال نہیں ہونے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 732836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش