0
Friday 22 Jun 2018 21:32

صوابی، پی ٹی آئی اور اے این پی ورکروں کے درمیان فائرنگ، راہگیر جاں بحق

صوابی، پی ٹی آئی اور اے این پی ورکروں کے درمیان فائرنگ، راہگیر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ صوابی میں عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق گذشتہ شب ترکئی میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن تھا، جس کیلئے لایا گیا ساؤنڈ سسٹم اے این پی کے ایک کارکن کے گھر کی چھت پر رکھا گیا تھا جس کی وجہ سے فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔ مقامی لوگوں کے مطابق آج ایک بار پھر اس معاملے پر دونوں فریق اُلجھ پڑے اور بات تو تکار سے فائرنگ کے تبادلے تک پہنچ گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہگیر جاں بحق جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کا ایک کارکن زخمی ہوا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز مہمند ایجنسی میں بھی سیاسی بحث کے دوران جماعت اسلامی کے کارکنوں نے اپنے ایک مخالف کو سنگسار کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 732891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش