0
Friday 22 Jun 2018 21:44

اگر میرٹ کو نظرانداز نہ کیا جاتا تو بنی گالہ کے باہر خواتین کا احتجاج نہ ہو رہا ہوتا، ڈاکٹر روبینہ اختر

اگر میرٹ کو نظرانداز نہ کیا جاتا تو بنی گالہ کے باہر خواتین کا احتجاج نہ ہو رہا ہوتا، ڈاکٹر روبینہ اختر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے تحریک انصاف نے انصاف کا قتل عام کر دیا ہے، قائد عمران خان نے پارٹی رہنمائوں منزہ حسن، عالیہ حمزہ اور شمسہ علی کی ذمہ داری لگائی کہ وہ مخصوص نشستوں کی فہرستیں مرتب کریں تاہم مذکورہ خواتین رہنمائوں نے میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں اور ابن الوقت مفاد پرست ٹولے کو نوازا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صفیہ انور، ثریا ظفر، نورین، کوثر، عابدہ سلیم، پروین اسلم و دیگر پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔  انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ بالا خواتین نے کارکردگی والوں کو نظرانداز کیا اور تمام مخصوص نشستوں کو اسلام آباد، لاہور تک ہی محدود کر دیا گیا ہے جو کہ جنوبی پنجاب کے ساتھ سراسر ناانصافی اور کلی طور پر ناانصافی ہے۔ اس کام سے عمران خان کے وژن کو شدید نقصان پہنچے گا۔ جنوبی پنجاب میں تحریک انصاف کا خواتین ونگ کا پہلا پودا میں نے لگایا اور یہاں تحریک انصاف کیلئے جدوجہد کی جسے یکسر نظرانداز کر دیا گیا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان اجلاس طلب کریں۔ ان خواتین پارٹی رہنمائوں کو طلب کریں ان سے رپورٹ لیں کہ انہوں نے میرٹ کو کیوں نظرانداز کیا۔ اگر میرٹ کو نظرانداز نہ کیا جاتا تو بنی گالہ کے باہر خواتین کا احتجاج نہ ہو رہا ہوتا۔ پریس کانفرنس کے بعد منزہ حسن، عالیہ حمزہ، شمسہ علی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 732894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش