0
Friday 22 Jun 2018 21:49

آل سعود کے ہاتھوں جنت البقیع کی مسماری اور یمن پر جارحیت اسلامی اقدار کی بدترین توہین ہے، علامہ باقر زیدی

آل سعود کے ہاتھوں جنت البقیع کی مسماری اور یمن پر جارحیت اسلامی اقدار کی بدترین توہین ہے، علامہ باقر زیدی
اسلام ٹائمز۔ یوم انہدام جنت البقیع اور یمن پر حملوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین نے جمعہ کو کراچی میں خوجہ مسجد کھارادر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ باقر عباس زیدی، علامہ علی انور جعفری اور ناصرحسینی نے کہا کہ 8 شوال 1344 ہجری کا دن تاریخ اسلام کا وہ سیاہ ترین دن ہے کہ جس میں جنت البقیع میں اہل بیت اطہار (ع) و امہات المومنین اور اصحاب رسولﷺ کے مزارات مقدسہ کو منہدم و مسمار کیا گیا، جنت البقیع کے مزارات اور قبور مقدس کا احترام تمام مکاتب کے درمیان یکساں ہے، کوئی بھی غیرت مند مسلمان کا نفس ان مقدمات مقدسہ کی توہین برداشت نہیں کر سکتا، تمام عالم اسلام خصوصاً شیعہ سنی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء، دانشور، اہل ممبر اور اہل قلم حضرات کی ذمہ داری ہے کہ جنت البقیع میں مسمار و منہدم شدہ قبور مقدس کی تعمیر نو کے لئے ایک بین الاقوامی تحریک کی داغ بیل ڈالیں، تاکہ یہ روحانی و معنوی سرمایہ اور آثار قدیمہ سے تعلق رکھنے والے اس عظیم نوعیت کے قبرستان کی حفاظت کی جائے جس کی فضیلت میں روایات موجود ہیں، ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کوشش کی جائے کہ حفاظت اور تعمیر نو کے ساتھ یہاں مدفون ہستیوں کی خدمات کا ادنیٰ سا حق ادا کر سکیں، امت مسلمہ مطالبہ کرتی ہے سعودی حکمرانوں سے کہ وہ فوری طور پر مزارات اہل بیت اطہار (ع) و ازواج رسول ﷺ اور اصحاب رسول ﷺ کی تعمیرات کرکے امت مسلمہ کے مطالبے کو پورا کرے۔

علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ موجودہ انسانی حقوق کی پامالی کے واقعات کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، عالم اسلام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے، عرب اتحادی ممالک مسلمانوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کے مرتکب ہو رہے ہیں، یمن میں جاری قتل عام پر عالم اسلام کی خاموشی حیران کن اور تشویشناک ہے، سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس سے متعدد عام شہری شہید ہوگئے ہیں، ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
خبر کا کوڈ : 732896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش