QR CodeQR Code

صرف متحدہ مجلس عمل ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے، علامہ ناظر عباس تقوی

22 Jun 2018 22:17

صوبائی دفتر میں عید ملن پارٹی سے خطاب میں ایس یو سی سندھ کے صدر نے کہا کہ ایم ایم اے اس ملک میں عادلانہ نظام کیلئے جدوجہد کریگی اور اس ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کو قائم کرکے لوگوں کو سستا انصاف فراہم مہیا کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے صوبائی دفتر میں عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ جی ایم کراروی، علامہ کامران حیدر عابدی، یعقوب شہباز سمیت تمام ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ ناظر عباس تقوی کا خطاب میں کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل ہی وہ کامیاب جماعت ہے، جو اس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے، گذشتہ بیس سالوں سے سیاست کے نام پر کرپشن لوٹ مار اور عوام کا استحصال کیا جا رہا ہے، پینے کا پانی، بجلی، تعلیم، صحت اور شہر کا انفرا اسٹریکچر تباہ کر دیا گیا ہے اور شہر کراچی کو گندگی کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے، حکمرانوں نے عوام کی خون پسینے اور محنت کی کمائی کو دوبئی، لندن، امریکہ و دیگر ممالک میں اربوں روپے کے فلیٹ، بنگلے اور گاڑیاں خریدنے میں صرف کر دیا ہے، عوام کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔

علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ ان شاء اللہ متحدہ مجلس عمل اس ملک میں عادلانہ نظام کے لئے جدوجہد کرے گی اور اس ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کو قائم کرکے لوگوں کو سستا انصاف فراہم مہیا کرے گی، جس میں تمام قوموں اور مسلک کے حقوق کو مدنظر رکھا جائے گا۔ دیگر رہنماوں کا خطاب میں کہنا تھا کہ ماہ مبارک رمضان تزکیہ نفس اور تربیت کا مہینہ تھا، کارکنوں کو چاہیئے کہ ماہ رمضان المبارک کے اثرات کو ضائع ہونے سے بچائیں اور اپنی زندگی میں تقوی اور پرہیز گاری کے نصب العین کو یقینی بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 732898

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732898/صرف-متحدہ-مجلس-عمل-ہی-ملک-کو-بحرانوں-سے-نکالنے-کی-صلاحیت-رکھتی-ہے-علامہ-ناظر-عباس-تقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org