QR CodeQR Code

امریکہ اور یورپ کی گڈ اور بیڈ گیم

ایران اگلے چند ہفتوں میں جوہری معاہدے کو ختم کرسکتا ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

23 Jun 2018 00:23

سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جوہری معاہدہ آئی سی یو میں داخل ہو چکا ہے اور ممکن ہے ایران اگلے چند ہفتوں میں اس معاہدے سے نکل جائے۔


اسلام ٹائمز۔ یورپی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اگر یورپی ممالک سے کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو ہم جوہری معاہدے سے نکل جائیں گے۔ جوہری معاہدہ اس وقت آئی سی یو میں داخل ہو چکا ہے۔ یہ ممکن ہے کہ ایران اس معاہدے کو ختم کر دے۔ راشا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر امور خارجہ نے یورپ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ میں نہیں کہ سکتا ہے کسی اچھے پیکج تک پہنچنے کیلئے کوئی درخشان مستقبل ہمارے انتظار میں ہے لیکن مجھے امید ہے کہ ہمیں پیش کیا جانے والا پیکج اس حد تک اچھا ہونا چاہیئے کہ ایران اس جوہری معاہدے میں باقی رہ سکے۔
 
نائب وزیر خارجہ ایران کا کہنا تھا کہ ایران جوہری معاہدے کو باقی رکھنا چاہتا ہے لیکن ایران چاہتا ہے کہ امریکہ کے جوہری معاہدے (برجام) سے نکلنے کے بعد اس معاہدے کے باقی رہنے کیلئے کسی بیلنس پالیسی کا تصویب ہونا ضروری ہے۔ امریکہ کے نکلنے کے بعد معاہدہ اپنی اصلی حالت سے خارج ہو چکا ہے۔ اگر یورپی ممالک اور جوہری معاہدے میں شریک دوسرے ممالک یہ چاہتے ہیں کہ ایران اس معاہدے میں باقی رہے تو انہیں امریکہ کے ایران کے خلاف انجام دینے والے اقدامات اور  لگائی جانے والی پابندیوں سے ہونے والے نقصان کو پورا کرنے پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 732914

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732914/ایران-اگلے-چند-ہفتوں-میں-جوہری-معاہدے-کو-ختم-کرسکتا-ہے-ایرانی-نائب-وزیر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org