QR CodeQR Code

فرسودہ نظام میں راہزنوں اور راہبروں کے درمیان تمیز ختم ہو چکی ہے،طاہرالقادری

23 Jun 2018 10:01

پی اے ٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے اڑھائی ماہ قبل کہا تھا ماڈل ٹاؤن کیس کی ہائیکورٹ میں دائر اپیلیں 15 دن میں نمٹائی جائیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ایماندار بیوروکریٹس اور سیاستدان انقلابی انتخابی اصلاحات کیلئے وکلاء کیساتھ شانہ بشانہ ہیں، پاکستان ایک وکیل نے بنایا، اب اسے وکیل ہی بچائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ موجودہ فرسودہ نظام میں راہزنوں اور راہبروں کے درمیان تمیز ختم ہو چکی ہے، احتساب اور اصلاحات کے بغیر ہونیوالے انتخابات کا نتیجہ وہی نکلے گا جو اب تک نکلتا آیا ہے۔ پاکستان عوامی لائرز موومنٹ کے نامزد عہدیداروں کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ وکلاء برادری سے مل کر فرسودہ نظام کیخلاف جدوجہد میں تیزی لائینگے، کرپٹ سیاسی ایلیٹ سے نجات کیلئے عوام وکلاء کا موثر سیاسی، قانونی کردار چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے اڑھائی ماہ قبل کہا تھا ماڈل ٹاؤن کیس کی ہائیکورٹ میں دائر اپیلیں 15 دن میں نمٹائی جائیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ایماندار بیوروکریٹس اور سیاستدان انقلابی انتخابی اصلاحات کیلئے وکلاء کیساتھ شانہ بشانہ ہیں، پاکستان ایک وکیل نے بنایا، اب اسے وکیل ہی بچائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 732955

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732955/فرسودہ-نظام-میں-راہزنوں-اور-راہبروں-کے-درمیان-تمیز-ختم-ہو-چکی-ہے-طاہرالقادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org