QR CodeQR Code

لاہور پولیس نے الیکشن کیلئے سکیورٹی پلان تیار کر لیا

23 Jun 2018 10:12

ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ الیکشن کی سکیورٹی کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں، انٹیلی جنس رپورٹس کی مدد سے ایسے حلقوں کو دیکھا جا رہا ہے جہاں لڑائی جھگڑے کے امکانات موجود ہونگے۔ اسی طرح ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو تمام آزاد ماحول دینے کیلئے احساس تحفظ فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ اپنی مرضی سے اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے الیکشن کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے سکیورٹی کی حکمت عملی تیار کر لی، امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے انٹیلی جنس رپورٹس سے بھی مدد لی جائے گی۔ ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس الیکشن کے عمل کو شفاف بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی، جس کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ الیکشن کی سکیورٹی کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں، انٹیلی جنس رپورٹس کی مدد سے ایسے حلقوں کو دیکھا جا رہا ہے جہاں لڑائی جھگڑے کے امکانات موجود ہونگے۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو تمام آزاد ماحول دینے کیلئے احساس تحفظ فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ اپنی مرضی سے اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔
 


خبر کا کوڈ: 732958

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732958/لاہور-پولیس-نے-الیکشن-کیلئے-سکیورٹی-پلان-تیار-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org