0
Saturday 23 Jun 2018 10:47

عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار ترک کر کے ہندوستان سے بازپرس کرے، مسعود خان

عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار ترک کر کے ہندوستان سے بازپرس کرے، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق کی مقبوضہ کشمیر کے بارے میں حالیہ رپورٹ کے بعد بین الاقوامی برادری کشمیر کے حوالے سے خاموش تماشائی کا کردار ترک کر کے ہندوستان سے بازپرس کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر کمیٹی سویڈن کے جنرل سیکرٹری تیمور عزیز سے یہاں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صدر نے سویڈش پارلیمانی کمیٹی برائے انسانی حقوق کو آزادکشمیر کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ وہ یہاں آکر خود اپنی آنکھوں سے انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیں، ہندوستان کو بھی کمیشن کو کشمیر تک رسائی دینی چاہیے۔ دریں اثنا نڑھ، راولاکوٹ کے ایک وفد نے بھی ان سے ملاقات کی اور علاقہ کے مسائل سے آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 732982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش