QR CodeQR Code

وزیراعظم آزاد کشمیر کا دورہ لندن

23 Jun 2018 10:55

راجہ فاروق خان نے ہارلے سٹریٹ کلینک میں زیر علاج سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی، وہ کچھ دیر ہسپتال میں رہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق خان نے ہارلے سٹریٹ کلینک میں زیر علاج سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی، وہ کچھ دیر ہسپتال میں رہے اور بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اور بیٹے بھی موجود تھے۔ میاں نواز شریف نے وزیراعظم آزادکشمیر فاروق خان کا خصوصی طور پر عیادت کیلئے آنے پر شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 732984

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732984/وزیراعظم-ا-زاد-کشمیر-کا-دورہ-لندن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org