1
Saturday 23 Jun 2018 12:34

سرگودھا، ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

سرگودھا، ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا کے نواحی گاوں 11 شمالی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے گھرانے کے سربراہ سمیت 5 افراد کو بےدردی سے قتل کردیا جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاوں 11 شمالی میں نامعلوم افراد نے ایک مکان میں داخل ہو کر فائرنگ کردی۔ واقعے میں میاں بیوی سمیت 3 بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) بھلوال خالد خان نیازی کے مطابق شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتول گھرانے کا قتل ہونے والا سربراہ مٹھائی کی دکان کا مالک تھا۔ قتل ہونے والوں میں 50 سالہ محمد طفیل اور 40 سالہ مجیدہ بی بی سمیت ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں، جن کی عمریں بالترتیب 20، 18 اور 16 سال ہیں۔ نگران وزیراعلٰی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ نگران وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

 
خبر کا کوڈ : 733012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش