QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان

23 Jun 2018 13:00

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل (اتوار کے روز) خیبر پختونخوا کے پشاور، کوہاٹ، مردان، ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن جبکہ قبائلی اضلاع باجوڑ اور کرم میں بارش کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا اور اس کے قبائلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل (اتوار کے روز) خیبر پختونخوا کے پشاور، کوہاٹ، مردان، ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن جبکہ قبائلی اضلاع باجوڑ اور کرم میں بارش کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز پشاور سمیت صوبہ کے بیشتر حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی تھی، جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا تھا۔ پشاور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 24 جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 733021

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/733021/خیبر-پختونخوا-میں-آئندہ-24-گھنٹوں-کے-دوران-مزید-بارشوں-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org