0
Saturday 23 Jun 2018 13:13

شاہد خاقان عباسی کے نامکمل اور ٹمپرنگ شدہ کاغذات منظور کرنے پر ریٹرننگ افسر کے اختیارات واپس لے لئے گئے

شاہد خاقان عباسی کے نامکمل اور ٹمپرنگ شدہ کاغذات منظور کرنے پر ریٹرننگ افسر کے اختیارات واپس لے لئے گئے
اسلام ٹائمز۔ این اے 57 مری سے شاہد خاقان عباسی کے نامکمل اور ٹمپرنگ شدہ کاغذات منظور کرنے پر ریٹرننگ افسر کے اختیارات واپس لے لئے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس عبادالرحمن لودھی نے  این اے 57 مری سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے نامکمل اور ٹمپرنگ شدہ کاغذات منظور کرنے پر ریٹرننگ افسر کے اختیارات واپس لے لئے، جب کہ سابق وزیراعظم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جون کو طلب کرلیا۔ جسٹس عبادالرحمن لودھی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 25 جون خود یا بذریعہ وکیل پیش ہوں، اگر نامکمل اور ٹمپرنگ کاغذات منظور ہوں تو شفاف انتخاب کیسے ہوسکتے ہیں، ریٹرننگ افسر بتائیں آ پ کیسے شفاف انتخابا ت کرائیں گے، بادی النظرکاغذات کی منظوری غیر قانونی ہے۔ دوسری جانب این اے 67 جہلم پربھی تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کو بھی 25 جون کو طلب کرلیا گیا ہے۔ فواد چوہدر ی کی انتخابی عذرداری کی درخواست خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی جب کہ چیلنج ہونے والے کاغذات کو سوموٹو میں تبدیل کردیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 733023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش