QR CodeQR Code

اپنا موبائل گھر پر رکھ کرآیا کریں، چیف جسٹس نے ایڈیشنل سیشن جج سے موبائل لیکر ٹیبل پر پٹخ دیا

23 Jun 2018 14:00

چیف جسٹس نے پوچھا کہ صبح سے آپ نے کتنے کیسز سنے ہیں، جج نے کہا کہ 3 کیسز سنے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اتنی سست روی سے کام ہو گا، تو انصاف کیسے دیا جائے گا، سندھ اور پاکستان کس جانب جا رہا ہے، لاپتہ افراد سے متعلق معاملات پر آپ کیا کر رہے ہیں، کیسز جلدی نمٹائے جائیں، جوڈیشل سسٹم سے شرمندہ ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاڑکانہ میں ماتحت عدالتوں کے دورے کے دوران ایڈیشنل سیشن جج کا موبائل لے کر ٹیبل پر پٹخ دیا۔ تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے سیشن کورٹ کا دورہ کیا اور مختلف سماعتوں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران چیف جسٹس ایک عدالتی کارروائی کا جائزہ لیتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج کا موبائل لے کر میز پر پٹخ دیا اور کہا کہ آپ اپنا موبائل گھر پر رکھ کر آیا کریں۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ صبح سے آپ نے کتنے کیسز سنے ہیں، جج نے کہا کہ انہوں نے 3 کیسز سنے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اتنی سست روی سے کام ہوگا، تو انصاف کیسے دیا جائے گا۔ سندھ اور پاکستان کس جانب جا رہا ہے، لاپتہ افراد سے متعلق معاملات پر آپ کیا کر رہے ہیں، کیسز جلدی نمٹائے جائیں، جوڈیشل سسٹم سے شرمندہ ہوں۔ دوسری جانب چیف جسٹس نے جسٹس بار میں وکلا سے ملاقاتیں کی اور کہا کہ میں آپ کی ہڑتالوں سے گھبرانے والا نہیں ہوں، مجھے اس کا کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، میں اپنی سیٹ چھوڑ کر انصاف فراہم کرنے نکلا ہوں، جس میں آپ بھی کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 733035

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/733035/اپنا-موبائل-گھر-پر-رکھ-کرا-یا-کریں-چیف-جسٹس-نے-ایڈیشنل-سیشن-جج-سے-لیکر-ٹیبل-پٹخ-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org