QR CodeQR Code

جنوبی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے 2 جوان شہید

23 Jun 2018 15:09

آئی ایس پی آر کیجانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا کے گاؤں اسپینا میلہ میں ٹی ڈی پیز کی شکل میں دہشتگردوں کی آمد کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا کے گاؤں اسپینا میلہ میں ٹی ڈی پیز کی شکل میں دہشتگردوں کی آمد کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے 2 جوانوں حوالدار عبدالرزاق اور سپاہی ممتاز حسین  نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں مارے گئے دہشت گرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے، ہلاک دہشتگردوں سے ہتھیار اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

 


خبر کا کوڈ: 733046

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/733046/جنوبی-وزیرستان-میں-کارروائی-کے-دوران-6-دہشتگرد-ہلاک-پاک-فوج-2-جوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org