0
Saturday 23 Jun 2018 19:06

پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیا لیکن سیاست نہیں چھوڑی، پرویز مشرف

پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیا لیکن سیاست نہیں چھوڑی، پرویز مشرف
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر پرویز مشرف نےکہا ہے کہ پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیا لیکن سیاست سے کنارہ کش نہیں ہوا۔ پرویز مشرف نے گزشتہ روز اپنی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا تھا اور ڈاکٹر امجد کو پارٹی کا چیئرمین مقررکیا تھا۔ سابق صدر پرویز مشرف نے چیئرمین شپ چھوڑنے کےبعد ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں نے پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ قانونی مشاورت کی روشنی میں دیا لیکن سیاست سے کنارہ کش نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امجد پارٹی چیئرمین اور مہرین ملک آدم سیکریٹری جنرل کے طور پر موزوں ترین ہیں، پارٹی کارکنان انہیں بھرپور سپورٹ کریں۔ جنرل (ر) پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ وطن واپسی اور انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ تھا مگر ارادے کی تکمیل کی راہ میں رکاوٹیں ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے طلب کرنے پر بھی پرویز مشرف وطن واپس نہیں آئے جس پر عدالت نے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا حکم واپس لے لیا۔
خبر کا کوڈ : 733102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش